ملک وال تا منڈی بہاوالدین جانے والی سڑک تباہ حالی کا شکار ، جگہ جگہ پر کئی کئی فٹ گہرے کھڈے پڑ گئے

Mandi Malakwal road news
ملک وال(نامہ نگار) ملک وال تا منڈی بہاوالدین جانے والی سڑک تباہ حالی کا شکار ، جگہ جگہ پر کئی کئی فٹ گہرے کھڈے پڑ گئے سڑک کے دونو ں اطراف بنے نالے بھی ٹوٹ گئے جن کا گندا پانی سڑک پر پڑے کھڈوں میں کھڑا رہتا ہے جو کہ چھوٹی ٹریفک اور موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے لوگوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے ٹریفک کے گزرنے میں شدید مشکلات مکین علاقہ کا سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ ملک وال سے منڈی بہاوالدین جانے والے مین سڑک مکمل طور پر تباہ ہو چکی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور منتخب نمائندوں کی لاپرواہی کا شکار ہونے والی سڑک پر جہاں پہلے ملک وال سے منڈی بہاوالدین کی کل مسافت 30منٹ کی ہوا کرتی تھی اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے وہی مسافت 1گھنٹے سے زائد وقت لینے لگی اس کے علاوہ ملک وال بائی پاس روڈ جس کا مرمت کا کام بھی کچھ عرصہ پہلے مکمل ہوا تھا اور اسی طرح شہر کی کئی شاہراہیں ایسی ہیں جو حال ہی میں بننے کے باوجود مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں ملک وال سے منڈی بہاوالدین جانے والی مین سڑک پر ٹریفک کا بہت زیادہ گزر ہونے اور گنے کے سیزن میں ٹرالیوں کے گزرنے کی وجہ سے سڑک جگہ جگہ سے بیٹھ گئی اور سڑک میں کئی کئی فٹ گہرے کھڈے پڑ گئے سونے پر سہاگہ یہ کہ بعض جگہوں پر سڑک کے دونوں اطراف بنے گندے نالے بھی ٹو ٹ چکے ہیں جن کا گندا پانی سڑک میں موجود کھڈوں میں کھڑا ہو جاتا ہے جس نے گزرنے والوں کا جینا محال کر دیا ہے اس سڑک کی خرابی کے باعث اکثر سکول و کالج جانے والے طلبا ء و طالبات کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقہ سے جانے والی خواتین اساتذہ اور دیگر ملازمین اور عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں لوگوں نے منتخب حکومتی نمائندوں اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک وال تا منڈی بہاوالدین جانے والے سڑک کی فی الفور مرمت کروائی جائے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں