دوستوں کے ساتھ ڈفر جنگل میں شکار کھیلنے کے لئے لاہور سے آیا نوجوان ساتھی کے فائر سے ہلاک

firing pistal
دوستوں کے ساتھ ڈفر جنگل میں شکار کھیلنے کے لئے لاہور سے آیا نوجوان ساتھی کے فائر سے ہلاک ۔ مقتول کے ورثا نے واقعہ کو حادثہ قرار دے کر کاروائی سے انکار کر دیا ، نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی


ملک وال(نامہ نگار) عاصم اپنے دوستوں کے ساتھ ڈفر جنگل میں شکار کھیلنے کے لئے لاہور سے آیا ہوا۔ شکار کے دوران دوست کی گولی چوک جانے کے باعث نوجوان عاصم کی گردن میں جا لگی جس سے وہ ہلاک ہو گیا ۔ پولیس تھانہ میانہ گوندل نے نعش قبضہ میں لے لی تاہم عاصم کے ورثا نے واقعہ کو قدرتی حادثہ قرار دیدیا اور کوئی بھی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں