بی اے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران منڈی بہاؤالدین میں دفعہ144کا نفاذ

Education exam students
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ایڈمنسٹریٹر /ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام 07اپریل2016 سے شروع ہونے والے بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے دوران دفعہ144کا نفاذ کردیا ہے جس کے تحت امتحانی مراکز کے اندر یا قریب امتحانی عملے، امیدواروں یا چیکنگ ٹیموں کے سوا تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے سواکسی کو اسلحہ رکھنے، شورشرابہ کرنے یا لاؤڈسپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکمنامہ 30اپریل کو امتحانات کے اختتام تک نافذالعمل رہے گا۔ دریں اثنا ضلع ایڈمنسٹریٹر نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے زیراہتمام 26اپریل سے 08جون تک جاری رہنے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوران بھی مندرجہ بالا امور کے حوالے سے دفعہ 144کے تحت پابندی لگادی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں