شہر کی خوبصورتی اور انسان دوست ماحول کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت شہر بھر کی سڑکوں پر درخت لگائے جا رہے ہیں

AC Asif Raza Malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور انسان دوست ماحول کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت شہر بھر کی سڑکوں پر پانچ ہزار درخت لگائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا سرگودھا روڈپر ہیڈ فقیریاں سے گوجرہ تک سڑک کے دونوں اطراف درخت لگوانے کے لئے محکمہ جنگلات کو مراسلہ بھیج دیا ہے آصف رضا نے کہا علم و آگہی کے فروغ کے لئے شہر میں پبلک لائبریری بنانے کے لئے جگہ کا انتخاب کر لیا گیا ہے بہت جلد تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا جس سے لوگوں کو مطالعہ کی سہولت حاصل ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ سرکاری پارک میں خواتین اور بچوں کی تفریح کے لئے ایک زبردست ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ پارک میں جم بنانے کے لئے بھی ہدائت جاری کر دی ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کی تعمیر تقریباّّ مکمل ہوچکی ہے اس منصوبہ کی تکمیل سے تحصیل بھر کی عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات میسر ہو گئی ہیں آصف رضا نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کے لئے نہر کے کنارے پر سڑک کی تعمیرکا کام بھی جلد ہی شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری ،غیر معیاری و ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے ۔ ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں