سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کو منانے کے لئے قافلہ گڑھی خدا بخش جائے گا

ppp logo

پاکستان کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیاں لازوال ہیں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے ایک بہت بڑا قافلہ گڑھی خدا بخش جائے گا


ملک وال(نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر زبیر محمود، گوندل تحصیل صدر راجہ ممتاز احمد اور سٹی صدر رانا محمد عارف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عام آدمی کو اپنے حقوق کی خاطر آواز بلند کرنے کا شعور دیا جس سے لوگوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر سے جیالوں کی ایک کثیر تعداد اپنے ہر دل عزیز لیڈر کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کے لئے لاڑکانہ جانے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی بھی مکمل حکومت نہیں ملی پھر بھی گوادر پورٹ ،چائنہ راہداری ،ایران گیس پائپ لائن جیسے عوامی منصوبوں پر کام کیا گیا آئین میں ترامیم کر کے صوبوں کو حقوق دے کر ان کا احساس محرومی کم کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں آنے والا الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں