ایل پی جی کی غیر قانونی گاڑیوں میں بھروائی میں ملوث ایک دکاندار گرفتار۔مقدمہ درج

AC Malakwal Asif Raza mbdin news
ملک وال(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا نے کارروائی کے دوران ایل پی جی کی غیر قانونی گاڑیوں میں بھروائی میں ملوث ایک دکاندار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر ا دیا ۔ میانہ گوندل کے علاقے میں ایک شخص محمد صدیق قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل پی جی کی پبلک ٹرانسپورٹ میں بھرائی کا کام کر رہا تھا۔ جس پر اے سی ملکوال آصف رضا نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی مشینری اور دیگر آلات ضلعی انتظامیہ نے قبضے میں لے لئے ہیں۔ ڈی سی او مظفر خان سیال نے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی ڈی کینٹنگ کے خلاف مہم مسلسل جاری رکھی جائے گی۔ ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں