آٹھویں کلاس کا طالبلعم شاہ زیب نے 471نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی

Shahzaib Rukkan News
آٹھویں کے امتحان میں سرکاری سکول کا طالبعلم بازی لے گیا، پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے آٹھویں کے امتحان میں گورنمنٹ ہائی سکول رکن کے طالبعلم شاہ زیب نے 471نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کر لی، ایم پی اے شفقت محمود گوندل سمیت دیگر شخصیات کی مبارکباد۔


ملک وال(نامہ نگار) گورنمنٹ ہائی سکول رکن کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد افضال نے بتایا کہ ان کے آٹھویں جماعت کے طالبعلم شاہ زیب نے پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے تحت ہونے والے امتحان میں 500میں سے 471نمبر حاصل کر کے ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جو سکول اساتذہ اور طلبا کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ شاہ زیب کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی میرے اساتذہ کی محنت او ر والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔ ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی شفقت گوندل، سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود بٹ، پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں راجہ ذوالفقار علی، بشیر وڑائچ ، ڈاکٹر نواز انجم ، چودھری ارشد ڈڈ، ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محمد اشرف، سینئر صحافی فیاض احمد اور دیگر نے رکن ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد افضال، سکول اساتذہ اور طالبعلم شاہ زیب کو مبارکباد دی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنبماؤں نے کہا کہ حالیہ رزلٹ سے ثابت ہو گیا کہ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی محنت سے تعلیمی معیار کافی بہتر ہو چکا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کیمطابق اساتذہ پنجاب میں تعلیمی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم اب وزیر اعلیٰ کو بھی چاہئے کہ وہ استذہ سے کئے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے پی ٹی یو کے مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کروائیں ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں