پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

petrol desiel

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھی جائیں گی۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے صرف پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 64 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 72 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی تاہم مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا جس سے ان کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

واضح رہے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافے تک کی سفارش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں