میانہ گوندل:نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دسویں کلاس کے طالبعلم غلام مصطفی کو قتل کر دیا

dead body death moat
ملک وال(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دسویں کلاس کے طالبعلم کو قتل کر دیا، پولیس تھانہ میانہ گوندل کے مطابق میانہ گوندل کا رہائشی دسویں جماعت کا طالبعلم غلام مصطفی شام وقت گھر سے نکلا اورقریبی گاؤں شادیوال کے قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے اسکے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ کہ ملزمان کون تھے۔رات گئے ضروری کاروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ملکوال پہنچا دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں