بہترین تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو بہتر نظم و تربیت اور اخلاقی طور پر مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

load sheding education teacher
ریڑکا بالا (نامہ نگار)خوشحالی کے تما م سلسلے تعلیمی ترقی سے مشروط ہیں ۔بہترین تعلیمی ادارے نوجوان نسل کو بہتر نظم و تربیت اور اخلاقی طور پر مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی معروف سماجی و سیاسی شخصیت منورتبسم نے ریڑکابالا میں گرین وے ماڈل سکول کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں کے دوران کیا ۔انکامزید کہناتھاکہ فروغ تعلیم سے غربت ،جہالت اور ذہنی پسماندگی کی جڑی بوٹیاں تلف کی جاسکتی ہے ۔ان کامزید کہناتھاکہ والدین سے گزارش ہے کہ وہ تعلیم و تربیت کے مراحل میں اساتذہ کی مشاورت سے اپنا حصہ ڈالیں ۔ان کی خدمت نونہالوں کو ذمہ دار پاکستانی اور سچا مسلمان بننے میں مد د دئے گی ۔اس موقع پرمنورتبسم نے گرین وے ماڈل سکول کی انتظامیہ کی تعریف کی جن کی تعمیر ی کوششوں سے علاقہ میں علم کے چشمے پھوٹ رہے ہیں۔ان کامزید کہناتھاکہ اک علم واحد چیزہے جس کی وجہ سے انسان کو دیگر تما م جانداروں پر فوقیت حاصل ہے اور یہ وہ حسین اور قیمتی زیور ہے جسکا کبھی بھی چوری ہونے کا خدشہ نہیں ہوتاان کامزید کہناتھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباء اور طالبات میں خود اعتمادی کو فروغ حاصل ہو ا ہے یہا ں بچوں کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس پر میں سکول کے اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہے ۔انہوں نے آخرمیں اعلان کیا کہ وہ مستحق او ر غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کرتے ہیں اور آخرمیں آنے والے تما م معز ز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر ہمار ی حوصلہ افزائی کی ۔آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی منور تبسم نے پوزیشن ہولڈز میں انعامات تقسیم کیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں