گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری و ہائی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے

GHS Wara Alam SHah malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول واڑہ عالم شاہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں نرسری سے ہفتم تک کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر بچوں کا کہنا تھا کہ یہ دن ان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اور ان کی محنت رنگ لائی ہے اور اساتذہ کی لگن، والدین کی دعا اور اﷲ تعالیٰ کی رحمت سے وہ یہ کامیابی حاصل کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر نسبتاً کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء نے عہد کیا کہ وہ اب دل لگا کر محنت کریں گے اور ملک و ملت کا نام روشن کریں گے۔جبکہ اسی حوالہ سے بات کرتے ہوئے اساتذہ نے بیتے دنوں کی یادوں کو تازہ کیا اور اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کیا جب ان کے نتائج کا اعلان کیا جاتا تھا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ان کے دل بھی اسی طرح دھڑکتے تھے کہ جانے کیسا نتیجہ نکلے گا۔ اساتذہ نے کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب تقسیم انعامات میں رئیس خان، محمد اعجاز گوندل، حافظ ثقلین، تجمل محمود جنجوعہ، محمد انور کمبوہ، طارق محمود، مظہر اقبال، محمد رضوان گوندل،محمد زوہیب عارف سمیت دیگر بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں