تعلیم انسان کا زیور ہے جو اسے نکھارکر ایک مفید شہری بناتا ہے حکومت تعلیمی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے

Sajid Mughal malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری طالب المولیٰ اور سینئر صحافی ساجد مغل نے گزشتہ روز گورنمنٹ مین پرائمری سکول ملکوال میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت ضروری ہے پنجاب حکومت نے نے میرٹ پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ بھرتی کر کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہت بہتر کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے 4سے 9سال تک بچوں کو ہر صورت سکول میں داخل کراوئیں تاکی پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا مشن کامیاب ہو حکومت کی طرف سے بچوں کو مفت کتابوں کی فراہمی ،مفت تعلیم سے غریب والدین کو بھی سہولت حاصل ہوئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلوا رہے ہیں ۔ تقریب میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کئے جس سے تقریب میں شریک بچوں کے والدین اور طلبا محظوظ ہوئے ۔ آخر میں اپنی کلاسز میں اول ، دوم اور سوم آنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں