ہریا کے پٹوار خانہ پر اینٹی کرپشن حکام کا چھاپہ ،لیاقت پٹواری رشوت کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

Liaqat Ali patwari malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) سرکل افسر اینٹی کرپشن رانا محمد الیاس نے بتایا کہ کچھ دن پہلے موضع ہریا کے رہائشی بشیر احمد نے تحریری طور پر لیاقت پٹواری کے خلاف دفتر اینٹی کرپشن میں درخواست دی جس میں بشیر احمد نے موقف اپنایا کہ اس نے اپنی گرداوری اپنے نام کروانے کے لیے موضع کے پٹواری کو درخواست دی ہے جس پر پٹواری لیاقت نے گرداوری اس کے نام پر کرنے کی مد میں 30ہزار روپے رشوت طلب کی جس کا ایڈوانس 10ہزار روپے اسی وقت میں نے لیاقت پٹواری کو ادا کر دیا اور بقایا رقم گرداوری کا کام مکمل ہونے کے بعد دینا طے پائی تھی بقایا رقم 20ہزار روپے میں کچھ نوٹو ں پر اینٹی کرپشن افسر نے دستخط کر دئیے تھے اور شکایت کنندہ کی اطلاع پر سول جج امان اﷲ بھٹی کے ہمراہ پٹوار خانہ موضع ہریا پر چھاپہ مار ا گیا اور دوران کاروائی ملزم لیاقت پٹواری سے رشوت کی مد میں دستخط شدہ رقم 20ہزار روپے اس کی جیب سے بر آمد کر لیے گئے اور لیاقت پٹواری کو موقع پرحراست میں لے کر ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 7درج کر دی گئی ہے ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں