گلوبل ریوولیشنری پبلک ہائی سکول منڈی بہاؤالدین میں سالانہ یوم والدین تقریب تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد

Global Revolution public high school mbdin news
منڈی بہاؤالدین (جویریہ صدف)گلوبل ریوولیشنری پبلک ہائی سکول واقع اولڈ رسول روڈ منڈی بہاؤالدین میں سالانہ یوم والدین تقریب تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہوا اور سکول ہذا میں طوبی کڈز ڈے کئیر سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب میں سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو ، سٹیج شو قوالی، مزاحیہ خاکے پیش کرتے ہوئے مہمانوں کے دل جیت لیے۔اس تقریب میں انتہائی قابل احترام حضرت پیر شمیم صابر صابری (سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلس شریف ملکوال) نے تشریف لا کر تقریب کو رونق بخشی اور اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ادارہ گلوبل سکول نونہالان وطن کی علمی و دینی تشنگی کو دور کرنے میں شب و روز مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا تمام طلباء وطالبات والدین کی بہتر کارکردگی پر گلوبل سکول کا تمام سٹاف محنت اور لگن سے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے میں کوشاں ہیں۔اس تقریب کے موقع پر ضلع منڈی بہاؤالدین کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت و MNAمنڈی بہاؤالدین ممتاز احمد تارڈ نے بھی شرکت کی انہوں نے خطاب میں کہا کہ تعلیم کا دیا گھر گھر جلانے کے لئے گلوبل سکول کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے پروگرام بچوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے موثر ترین ثابت ہوتے ہیں۔صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے اس تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ خواتین مختلف شعبوں میں ملازمت کے لئے محض کوٹے پر اکتفا نہ کریں بلکہ میرٹ پر بھی اپنا حصہ وصول کریں۔ پنجاب حکومت خواتین کی تمام شعبوں میں آگے آنے کے لئے بھر پور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ محترمہ نے گلوبل سکول میں طوبی کڈز ڈے کئیر سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پر حضرت پیر شمیم صابر صابری صاحب نے سکول کی تعمیر و ترقی اور روشن مستقبل کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔ اس موقع پر حمیدہ وحید الدین نے طوبی کڈز ڈے کئیر سینٹر کے لئے فنڈ کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ کڈز ڈے کیئر سینٹر کا قیام معصوم بچوں کے لئے وقت کی ایک اہم ضرورت ہے جس میں چھوٹے بچے پڑھائی کے ساتھ جدید سائنسی آلات اور کمپیوٹر کی تعلیم سے بھی روشناس ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ و جیل خانہ جات (آزاد کشمیر) طاہرانور خان،کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد آصف کی نمائندگی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر گوجرانوالہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر تشریف نہیں لا سکے انہوں نے اپنی نمائندگی کے لئے مجھے یہاں بھیجا ہے یہاں آ کر مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ ہمارے ضلع میں ایسے بھی تعلیمی ادارے ہیں جن میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر چیئر پرسن اسرار حیات فاؤنڈیشن و ڈائریکٹر گلوبل ریوولیشنری پبلک ہائی سکول محترمہ جویریہ صدف نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین اور مردوں کے درمیان صنفی امتیاز روا رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ سب کو مل کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید واثق ہے کہ گلوبل سکول میں پڑھنے والی طالبات نا صرف معاشرے کی بہترین شہری، بلکہ بہترین مسلمان، بیٹیاں اور آئندہ نسل کی بہترین معمار ثابت ہونگی۔اس تقریب میں پرنسپل گلوبل سکول شفقت عباس اعوان نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا مزید براں تقریب میں رفعت عباس عطاری، بابا جی سرور (خلیفہ موہری شریف خوشاب)، عدیل عباس ملک، سردار مدثر ڈوگر(فنانس سیکرٹری اسرارِ حیات فاؤنڈیشن)، مرزا سعید (جنرل سیکرٹری اسرارِ حیات فاؤنڈیشن)، محمد منشاء گوندل، وسیم بٹDIO، چوہدری ثناء اﷲ (صدر انجمن فلاح مریضاں)، محمد عثمان (بیورو چیف اب تک نیوز چینل )، ممتاز گل(انچارج صوفی سٹی)، ذوالفقار نعیم(سیلز منیجر اسٹیٹ لائف)، امجد خان (ایڈووکیٹ)، ریاض احمد سپرا(ایڈووکیٹ)، چوہدری اعظم وڑائچ (ایڈووکیٹ)، میاں شریف زاہد، عزت رسول(ایڈووکیٹ)، مرزا خالد، ، یونس شاہد، بشیر زیدی، محمد افضل غوری، مرزا راشد، شمروز احمد، ڈاکٹر یاسر (BDSڈنگہ)، ڈاکٹر ظفر قادری، لیاقت نقوی، تنویر نقوی، خالد مانگٹ، قاری مشتاق، افضال بھٹی نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں