قوم کی نظریں پی ٹی آئی پر انٹراپارٹی الیکشن سے میرٹ پر قیادت کو آگے لائیں گے ۔فخرعمرحیات لالیکا

rerka Bala news
ریڑکا بالا (نامہ نگار)قوم کی نظریں پی ٹی آئی پر انٹراپارٹی الیکشن سے میرٹ پر قیادت کو آگے لائیں گے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و امیدوار برائے حلقہ این اے 109فخرعمرحیا ت لالیکا نے ریڑکابالاانٹراپارٹی الیکشن کے سلسلہ میں منعقد ایک کارنر میٹنگ میں کیا ان کامزید کہناتھاکہ قوم سٹیٹس کو کے مقابلے میں پی ٹی آئی کو متبادل کے طورپر دیکھتی ہے انٹراپارٹی الیکشن کے ذریعے میرٹ پر قیادت کو آگے لائیں گے عوام نے تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں خیبر سے کراچی تک پوری قوم کی نظریں پی ٹی آئی پر ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نظریاتی لوگوں کی جماعت ہے اور عمران خان نے عوام میں یہ شعور بیدار کیا ہے کہ وہ اس جماعت کے پلیٹ فارم سے آگے آئیں اور عوام کو انکا جائز حق بھی دلوائیں اور ان کے حقوق کی جنگ بھی لڑیں تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن دوسری پاریٹوں کے لئے مثال ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی پاریٹون کے اندر الیکشن کروانے چاہیں جس سے جمہوریٹ اور جہموری قیادت ابھر کر سامنے آسکے گی اس موقع پر آئی ایس ایف کے سابق صدر منور تبسم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پارٹی کے کارکن اس کا سرمایہ ہوتے ہیں محنتی اور نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا جائے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں نے بے پناہ قربانیا ں دی ہیں اور پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کیا ہے اور سب چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اس موقع پر وائس چیئرمین یوسی محمد انور گجر ،سرمشتاق احمد گوندل ،کونسلر دوست محمد بلوچ ،محمد حسین گجر ،فوجی محمد اسلم بلوچ ،ذوالفقار گوندل ،محمد عاص گجر ،حافظ محمد عطاء اﷲ ہرل ،محمد ریاض ہاتوکا ،محمد وسیم نبی گجر او ر ضیا ء اﷲ ہاشمی بھی موجودہ تھے آخر نے سب نے پارٹی کی بہتری اور اپنے امیدواران چوہدری محمدسرور اور فلک شیررانجھاکی کامیابی کے لیے دن رات کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں