ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول تعلیمی ماحول اور معیار کے باعث ضلع کا بہترین تعلیمی ادارہ بن گیا،مظفر خان سیال

DJPS Mandi Bahauddin news
ضلعی انتظامیہ شرح خواندگی بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،فروغ تعلیم کیلئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا،تقریب سے خطاب


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول اپنے تعلیمی ماحول اور معیار کے باعث ضلع کا بہترین تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔ سکول میں مزید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کر کے اسے صوبے کا معتبر تعلیمی ادارہ بنا دیں گے۔ آج (جمعرات) یہاں سکول میں سالانہ نتائج کے انعقاد کے موقع پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ جناح پبلک سکول میں زیر تعلیم طلباء اور طالبات کا نتیجہ انتہائی شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ منڈی بہاؤالدین کی شرح خواندگی بڑھانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔فروغ تعلیم کیلئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، پرنسپل کرنل (ر) جاوید نعیمی اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں