گرانفروشی اور ملاوٹ کیخلاف کریک ڈاؤن، ضلع بھر میں ایک لاکھ ایک ہزار روپے جرمانہ، 3دکاندارگرفتار

AC Malakwal Asif RazaKashif Raza Awan AC Phaliashabbir cheema ac mbdin ac mandi bahauddin
منڈی بہاؤالدین: گرانفروشی اور ملاوٹ کیخلاف کریک ڈاؤن، ایک لاکھ ایک ہزار روپے جرمانہ، 3دکاندارگرفتار
اے سی پھالیہ کاشف اعوان، اے سی منڈی شبیر چیمہ اور اے سی ملکوال آصف رضا نے اپنے علاقوں میں کارروائی کی،ترجمان ضلع حکومت

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے گرانفروشی اور ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ایک لاکھ ایک ہزار روپے جرمانہ کردیا جبکہ 3دکانداروں کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ ضلع حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پھالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر کاشف رضا شاہد اعوان نے شہر اور گردونواح میں کئی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کرکے نرخوں کا جائزہ لیا۔ فرضی گاہکوں کے ذریعے معلوم ہوا کہ کئی دکاندار مقررہ نرخوں سے زائد وصول کررہے تھے جس پر 12دکانداروں کو 60ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے لسوڑی کلاں میں زائد المیعاد اشیا بیچنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ مضر صحت دودھ کی فروخت پر شیر فروش کو10ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اے سی منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے صدر بازار، چیمہ چوک، رسول روڈ اور کالج چوک پر متعدد دکانوں اور فروٹ شاپس کا اچانک دورہ کیا تو دکاندار زائد قیمتیں وصول کرتے پائے گئے جس پر انہوں نے 21ہزار روپے جرمانہ کیا اور 3دکانداروں کو سمری ٹرائل کرکے جیل بھجوادیا۔ ترجمان کے مطابق اے سی ملکوال آصف رضا نے میں بازار اور کچہری روڈ کی کئی دکانوں کا معائنہ کرکے 3دکانداروں کو گرانفروشی پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا۔ انہوں نے مضر صحت اشیا کی تیاری پر مدینہ بیکرز کو سیل بھی کردیا۔ ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں