ملک وال کو دی گئی 53کروڑ کی بھاری گرانٹ پر بہت جلد کام شروع کر وا دیا جائے،شفقت محمود گوندل

Shafqat Mahmood Gondal MPA
ملک وال(نامہ نگار) اہلیان ملک وال کو دی گئی 53کروڑ کی بھاری گرانٹ پر بہت جلد کام شروع کر وا دیا جائے شہر کا دیرینہ مطالبہ سیوریج ،واٹر سپلائی اور شہر کی تمام گلیاں اور شاہراہیں منصوبہ میں شامل ،منصوبہ کے ابتدائی کام مکمل شفقت محمود گوندل ایم پی اے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آج تک شہر ملکوال پر کسی دور حکومت میں توجہ نہیں دی گئی اور شہر کے دیرینہ اور ضروری مسائل کو حل نہیں کیا گیا جس کے لیے ایم این اے ناصر بوصال اور ہماری مشترکہ کوششوں ملک وال کا دیرینہ اور بہت بڑا سیوریج اور واٹر سپلائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 53کروڑ کی گرانٹ وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظور کروائی گئی تھی جس متعلقہ محکموں نے انتھک محنت کر کے ابتدائی کام مکمل کر لیے ہیں اس منصوبہ میں ملکوال کی سیوریج ، واٹر سپلائی کے ساتھ ساتھ شہر بھر کی تمام کچی اور خراب شاہراہیں محلہ جات میں اندرونی گلیوں کی مرمت اور نئے سرے سے تعمیر شامل ہے شفقت محمود گوندل نے کہا ہم سے پہلے آنے والے حکمرانوں نے ہمیشہ ان مسائل پر سیاست کر کے عوام سے ووٹ تو حاصل کیے مگر اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل بھول گئے مگر ہم نے اس رسم کو بدلا اور خدمت اور عملی سیاست کو جامہ پہناتے ہوئے ملکوال کے دیرینہ مسائل کو فہرست اول میں شامل کرتے ہوئے ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے شہر کے لیے 53کروڑ گرانٹ منظور کروائی ہے تاریخ گواہ ہے اس سے پہلے ملکوال شہر میں اتنی بھاری گرانٹ کسی نے نہیں دی اور نہ ہی اتنے ترقیاتی کام کروائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں