منڈی بہاؤالدین میں اوورچارجنگ پر مزید12ڈرائیور گاڑیوں سمیت تھانے میں بند،قانون شکنی پر ٹرانسپورٹرز کو9ہزار روپے جرمانہ

Faryal Fakhar Secretary regional transport
منڈی بہاؤالدین میں اوورچارجنگ پر مزید12ڈرائیور گاڑیوں سمیت تھانے میں بند ،20گاڑیوں کے چالان
سیکرٹری آرٹی اے کا ناکہ،قانون شکنی پر ٹرانسپورٹرز کو9ہزار روپے جرمانہ ،مسافروں کو زائد وصول کی گئی رقوم موقع پر واپس کرادیں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ٹرانسپورٹروں کو مقررہ کرائے نامے سے زائد وصولی سے روکنے کیلئے سیکرٹری آر ٹی اے فریال فخر نے مختلف روٹس پر ناکہ لگا کر مزید 12ڈرائیوروں کواوورچارجنگ پر گاڑیوں سمیت تھانے میں بند کرادیا جبکہ 20 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں۔انہوں نے ملکوال اور کھاریاں روٹ پر چلنے والی متعدد گاڑیوں کو چیک کیا جس کے دوران نہ صرف قانون شکنی پر ٹرانسپورٹرز کو9ہزار روپے جرمانہ کیا گیا بلکہ مسافروں سے زائد وصول کی گئی رقوم بھی موقع پر واپس کرائی گئیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے نے 3گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کی کارروائی کا بھی آغاز کردیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں