غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اعلی گیپکو افسران کی مرضی سے کرائی جاتی ہے باوثوق ذرائع کا انکشاف

Loadshedding bijli moam batti
غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اعلی گیپکو افسران کی مرضی سے کرائی جاتی ہے باوثوق ذرائع کا انکشاف۔
ملک وال(نامہ نگار) ملکوال سمیت دیگر شہروں میں مہینے کے آخری دس ایام میں تمام فیڈرز پر شیڈول لوڈ شیڈنگ کے ساتھ پانچ سے چھ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جاتا ہے جس سے جہاں تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں بورڈ کے امتحانات دینے والے ہزاروں طلبا و طالبات کو بھی رات کی لوڈشیڈنگ سے پیپر کی تیاری کرنے میں دشواری پیش آتی ہے ۔ جبکہ موسم کی تبدیلی کے بعد گرمی کا آغاز ہونے سے رات کے وقت گرمی اور مچھروں کے ساتھ بجلی کی بندش سے لوگوں کی نیند بھی حرام ہو جاتی ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مہینہ کے آخری ایام میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ گیپکو کے اعلیٰ افسران کی مرضی سے کی جاتی ہے یہی وجہ کہ میڈیا میں خبروں کی اشاعت اور شہریوں کے احتجاج کی باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ریلیف نہیں دیا جاتا۔ تاجروں اور شہری تنظیموں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کیمطابق غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کروائیں ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں