ملکوال میں کیک میں کاکروج برآمد ہونے اور حفظان صحت کے قواعد کی خلاف ورزی پر بیکری سیل

Madina Bakery malakwal news
ملک وال (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کا ڈپٹی ڈی ایچ او کے ہمراہ مدینہ بیکری پر چھاپہ، کاکروج ملے کیک برآمد ہونے اور حفظان صحت کے قواعد کی خلاف ورزی پر بیکری سیل ،مالک کو پولیس کے حوالے کر دیا گیاآصف رضا اسسٹنٹ کمشنر ملکوال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات پر مدینہ بیکر ی کو چیک کیا گیا دوران چیکنگ بیکری سے کیک برآمد کیے گئے جن میں کاکروج تھے اور تیار کی جانے والی اشیاء میں مکھیاں اور دیگر حشرات تھے جن کے استعمال سے جانی نقصانات کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے، بیکری کے احاطہ اور جہاں پر کھانے پینے کی اشیا تیار کی جارہی تھیں وہاں پرانتہائی گندگی تھی بیکری میں کام کرنے والے ورکرز کے محکمہ صحت کے سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھے تمام چیزیں چیک کرنے کے بعد برآمد شدہ کیک جن میں کاکروج شامل تھے اور دیگر اشیا کا ڈاکٹ بنا کر محکمہ صحت کی لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا اور بیکر ی مالک کے خلاف سیکشن 23/C,23D,23/E 172 and 173کے تحت بیکری کو سیل کر دیا گیا اور بیکری کے مالک عبدالوحید کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں