اساتذہ کو تعلیم کی ترقی کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا اساتذہ کی تربیت کا مقصد تدریسی طریقہ کو مزید بہتر اور آسان بنانا ہے

Umar Abdullah TE DTSC M.B.Din
ملک وال(نامہ نگار) اساتذہ کو تعلیم کی ترقی کیلئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا اساتذہ کی تربیت کا مقصد تدریسی طریقہ کو مزید بہتر اور آسان بنانا ہے ان خیالات کا اظہار ٹیچر ایجوکیٹر عمر عبداﷲ گورسی نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال کے کلسٹر سنٹر میں منعقدہ پرائمری اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ٹی ای عمر عبداﷲ نے کہا کہ قوم کی ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی ہے جبکہ اچھی تعلیم کیلئے تربیت یافتہ اساتذہ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں ہمیں روایتی طریقہ تعلیم سے ہٹ کر جدید طریقوں کو اختیار کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب کا سلوگن لے کر معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے جس کیلئے طالبعلم کے ساتھ ٹیچر کی تعلیمی کارکردگی کو بھی بہتر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر کلسٹر سنٹر کے انچار سینئر ہیڈ ماسٹر حفیظ احمد گوندل ، ڈی ٹی ایز ملک ناصر ، تیمور عمر گوندل،ندیم صابری، سکندر محسن بوسال اور عظمت اﷲ بوسال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی بہتر تربیت اور کارکردگی کی بنا پر امسال شعبہ تعلیم میں ضلع منڈی بہاؤالدین نے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جس پر ضلع بھر کے اساتذہ بلاشبہ فخر کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہم مزید محنت کر کے پنجاب میں انشا ء اﷲ پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔ورکشاپ کے اختتام پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں