ٹریفک پولیس کے زیراہتمام شہریوں میں آگاہی کیلئے رسول روڈ پر واک،سیمینار سے انسپکٹر پرویز اقبال کا خطاب

Traffic Police Mandi Bahauddin news
منڈی بہاؤالدین میں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات پر شہریوں کیلئے آگاہی مہم شروع
ضروری فون کال آئے یا کال کرنی ہو تو گاڑی کو سائیڈ پر روک کر موبائل استعمال کیا جائے،سیمینار سے انسپکٹر پرویز اقبال کا خطاب

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین نے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات پر شہریوں کیلئے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک نعیم چیمہ کی ہدایت پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب میں انسپکٹر پرویز اقبال نے کہا کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے نہ صرف اپنی بلکہ دیگر افراد کی زندگی بھی خطرے میں پڑتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اگر کوئی ضروری فون کال آئے یا کال کرنی ہو تو گاڑی کو سائیڈ پر روک کر موبائل استعمال کیا جائے۔ ٹریننگ انچارج سب انسپکٹر منظور حسن نے کہا کہ ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے بنائے گئے ہیں۔ قانون شکنی کا فائدہ نہیں الٹا نقصان ہوتا ہے۔ مہذب معاشرے کے قیام کیلئے ٹریفک کے اصولوں کی پاسداری ہمارا فرض ہے۔ سیمینار کے بعد رسول روڈ پر ایک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی قیادت انسپکٹر پرویز اقبال نے کی۔ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے سیمینار اور واک میں شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں