سانحہ گلشن اقبال لاہور میں شہید ہونے والوں کی رواح کو ایصال ثواب کے لیے دی ایجوکیٹرز میں قرآن خوانی

QURAN KHAWANI
ملک وال(نامہ نگار) سانحہ گلشن اقبال لاہور میں شہید ہونے والوں کی ارواح کو ایصال ثواب کے لیے دی ایجوکیٹرز ملکوال کیمپس میں قرآن خوانی کا انعقاد ، ننھے طلباٗ نے دہشت گردی کے خلاف تقاریر کیں اور معصوم ہاتھ اﷲ کے حضور اٹھا کر شہدائے لاہور کی مغفرت اور ملک پاکستان میں امن کے لیے دعائیں مانگیں۔ تفصیلات کیمطابق دی ایجوکیٹرز ملکوال کیمپس میں سانحہ گلشن اقبال میں شہید ہونے والے افراد کے لیے قرآن خوانی کی گئی اس واقعہ میں زخمی ہونے والے افراکی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی طالبات معنم اعجاز واہلہ، عدن آصف نے اپنی تقاریر کے دوران دہشت گردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے طلبا و طالبات تمہاری بزدلانہ کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں دہشتگردوں کیلئے پاکستان کی زمین کو تنگ کر دیا جائے گا اور ملک میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا پاکستان کا ہر ایک طالبعلم دکھ کی اس گھڑی میں شہدائے گلشن اقبال کے لواحقین کے ساتھ شانہ بشانہ ہے طالبعلموں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی پبلک پارکس سکول اور دیگر تفریحی مقامات کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے دہشت گردوں کے خلاف ضرب عزب کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں