’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘:ایل اینڈ ڈی انڈی کیٹر میں منڈی بہاؤالدین دوسرے نمبر پر آنا اعزازہے

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sial
’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘:ایل اینڈ ڈی انڈی کیٹر میں منڈی بہاؤالدین دوسرے نمبر پر آنا اعزازہے،ڈی سی او
باقی انڈی کیٹرز بھی قابل اطمینان ہیں تاہم منڈی بہاؤالدین کو فروغ تعلیم کیلئے کوشاں سرفہرست ضلع بنانے کیلئے مزید محنت کرنا ہوگی

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘ پروگرام کے ایل اینڈ ڈی انڈی کیٹر میں ہمارا ضلع پورے صوبے میں دوسرے نمبر پر آنا ایک اعزازہے۔تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے محکمہ تعلیم کے افسروں اور اہلکاروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہا اگرچہ باقی انڈی کیٹرز بھی قابل اطمینان ہیں تاہم منڈی بہاؤالدین کو فروغ تعلیم کیلئے کوشاں سرفہرست ضلع بنانے کیلئے ابھی مزید سخت محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کی بجائے یونین کونسل کی سطح پر سکولوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور تمام سکولوں میں نیا فرنیچر فراہم کردیا گیا ہے۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہمیں شرح خواندگی بڑھانے کے نیا عزم کرنا ہوگا۔ مظفر خان سیال نے ای ڈی او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ اور ڈی ایم او افتخار بلوچ کو ہدایت کی کہ سکولوں میں طلبا اور اساتذہ کی حاضری کی شرح مزید بہتر کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کے دوروں میں تیزی لائی جائے اور ہفتہ وار رپورٹ انچارج ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘ پروگرام افضال احمد وڑائچ کو دی جائے۔٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں