پاکستان بار کونسل نے بار ایسوسی ایشن ملک وال کے انتخابات کالعدم قرار دے کر باڈی تحلیل کر دی ۔ نئے الیکشن 9،اپریل کو ہوں گے۔
Advertisement
ملک وال(نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن ملک وال کے جنوری میں ہونے والے الیکشن میں ظفر اقبال ہطار صدر ، فیصر نوید گوندل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے جبکہ تصور نوید گوندل صدارت کا الیکشن ہار گئے تھے۔ تاہم چند روز بعد الیکشن بورڈ نے ظفر اقبال ہطار کی بجائے تصور نوید گوندل کی جیت کا اعلان کر دیا جس پر ظفر اقبال ہطار نے پنجاب بار کونسل میں اپیل کر دی ۔ تاہم کیس پاکستان بار کونسل میں چلا گیا ۔ پاکستان بار نے الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے 9،اپریل کو دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیدیا ہے ۔ ملک وال بار الیکشن کیلئے درخواستیں 31مارچ تک پنجاب بار کونسل میں جمع ہوں گی جبکہ الیکشن بورڈ بھی پنجاب بار کونسل کے اراکین پر مشتمل ہو گا۔۔۔۔۔
Advertisement