عوام کی خدمت کے فرض میں کوئی کوتاہی نہیں برت سکتے، جہاں فنڈ کی قلت ہوئی وہاں صوبائی حکومت سے بات کرینگے

Nasir Bosal MNA MBDIN NEWS

ترقیاتی سکیموں کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں آنے دیں گے،ناصر بوسال: منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں،ڈی سی او
عوام کی خدمت کے فرض میں کوئی کوتاہی نہیں برت سکتے، جہاں فنڈ کی قلت ہوئی وہاں صوبائی حکومت سے بات کرینگے،ایم این اے
منتخب نمائندوں کی تجاویز کو ہرحال میں مدنظررکھا جائے گا،مظفر خان سیال، بعض منصوبوں میں سست روی کی نشاندہی کا سخت نوٹس

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے کہا ہے کہ ضلع میں ترقیاتی سکیموں کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں آنے دیں گے جبکہ ڈی سی اومنڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔ وہ آج (سوموار) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ارکان اسمبلی شفقت محمود گوندل، سید طارق یعقوب رضوی، اختربوسال ،پیر سید محفوظ حسین مشہدی، ڈی پی او راجہ بشارت اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ ای ڈی او فنانس و ڈویلپمنٹ میاں ظہیرالدین بابر نے بریفنگ دی۔ ناصر بوسال نے کہا کہ عوام کی خدمت کے فرض میں کوئی کوتاہی نہیں برت سکتے۔ اس لئے جہاں کسی ترقیاتی منصوبے کیلئے فنڈ کی کوئی قلت ہوئی وہاں صوبائی حکومت سے بات کی جائے گی۔ ایم پی اے طارق یقوب رضوی نے کے بعض منصوبوں میں سست روی کی نشاندہی کی جس کا ڈی سی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کے منتخب نمائندوں کی تجاویز کو ہرحال میں مدنظررکھا جائے گا۔ ٹی ایم او منڈی بہاؤالدین انصر ساہی نے بتایا کہ 83میں سے 75سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔ ناصر بوسال نے کہا کہ تمام محکمے ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت کے بارے میں ارکان اسمبلی کو باخبر رکھیں۔ انہوں نے سانحہ گلشن اقبال لاہور کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہدأ کے لئے دعا بھی کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں