من مانے کرائے وصول کرنے والے 22 ڈرائیورگرفتار, ،51گاڑیوں کے چالان ،4کے روٹ پرمٹ معطل،40ہزار روپے جرمانہ

Faryal Fakhar sectetory transport
منڈی بہاؤالدین:من مانے کرائے وصول کرنے والے 22 ڈرائیورگرفتار،40ہزار روپے جرمانہ
سیکرٹری آرٹی اے کا کریک ڈاؤن،51گاڑیوں کے چالان ،04کے روٹ پرمٹ معطل ،مسافروں کو زائد رقوم کی واپسی کرادی
ٹرانسپورٹرز اور اڈا مالکان پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کریں،فریال فخر

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او مظفر خان سیال کی سخت ہدایات پر سیکرٹری آرٹی اے منڈی بہاؤالدین فریال فخر نے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے جاری کردہ نئے کرایہ ناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے 22 ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت بند کردیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران 51گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 04گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کردیے گئے۔ من مانے کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو 40ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ مسافروں سے کرائے کی مد میں زائد وصول کی گئی رقم موقع پر واپس کرائی گئی۔ فریال فخر نے ٹرانسپورٹرز اور اڈا مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی حکومتی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے سے گریز کریں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں