سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہدا کیلئے پاپولر سکول میں قرآن خوانی

death dua islam
سانحہ گلشن اقبال پارک کے شہدا کیلئے پاپولر سکول میں قرآن خوانی، سانحہ کے سوگ میں آج بروز منگل پاپولر سکول کے برانچز بند رہیں گی ، ڈائریکٹر سکول عبدالقیوم خان
ملک وال(نامہ نگار) لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دہشتگردی کے المناک واقعہ میں شہید ہونے والوں کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے پاپولر سکول ملک وال کے تمام کیمپس میں قرآن خوانی کروائی گئی ۔ طلبا و طالبات نے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی ۔اس موقع پر طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ڈائریکٹر عبدالقیوم خان نے کہا کہ واقعہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والے تمام خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں چند عناصر اسلام کے پر امن تشخص کو خراب کرنے کیلئے ایسے واقعات میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے دہشتگردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے جو عناصر بھی اسلام کے نام پر ایسے منفی اور ملک دشمن عناصر کیلئے ہمدردی رکھتے ہیں ان کو نشان عبرت بنایا جائے ۔ عبدالقیوم خان نے کہا کہ سانحہ کے سوگ میں آج بروز منگل پاپولر سکول کی تمام برانچز بند رہیں گی۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں