سانحہ گلشن اقبال کے سوگ میں ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین نے روایتی جشن بہاراں منسوخ کردیا

DCC Meeting Mandi Bahauddin news
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین نے لاہور میں سانحہ گلشن اقبال کے سوگ میں 29مارچ سے شروع ہونے والا روایتی جشن بہاراں منسوخ کردیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ آج (سوموار) یہاں ایک اجلاس کے دوران ڈی سی او مظفر خان سیال کی تجویز پر کیا گیا۔ ٹی ایم اے منڈی بہاؤالدین، ملکوال اور پھالیہ میں ہونے والے کھیلوں، تفریح اور موسیقی کے پروگرام اور مشاعرہ اب نہیں ہوں گے۔ ڈی سی او نے کہا کہ پوری قوم اس وقت سوگ کی حالت میں ہے۔ ایسے وقت میں شہدأ کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی نہایت ضروری ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں