لاہور دھماکے میں ننھی کلیوں اور معصوم شہریوں کا قتل عام ملکی امن تباہ کرنے کی مکروہ سازش ہے

Ch Rafaqat Mukhtar Gondal Malakwal
ملک وال(نامہ نگار)لاہور دھماکے میں ننھی کلیوں اور معصوم شہریوں کا قتل عام ملکی امن تباہ کرنے کی مکروہ سازش ہے، سیاستدان بیان بازی اور اپنی سیاست چمکانے کی بجائے اس سانحہ میں عوام کو متحد کرنے کی کوشش کریں تاکہ اتحاد و اتفاق سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کا مقابلہ کیا جا سکے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور ایم ڈی ملک وال شیل پٹرولیم چوہدری رفاقت مختار گوندل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور صرف میڈیا کے ذریعے کارکردگی دکھانے میں ماہر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کل گلشن اقبال لاہور میں ہونے والے دھماکے نے پورا ملک کو سوگ میں ڈبو دیا ہے اور دشمن ایک بار پھر اپنی مکروہ چال میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ حکومت تمام تر دعووں کے باوجود امن عامہ کو یقینی بنانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ چوہدری رفاقت مختار گوندل نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیئے کہ اس نازک صورت حال میں اپنے کارکنان کو صبر و تحمل سے کام لینے کی تلقین کریں اور بے جا بیان بازی سے گریز کریں ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں