گورنمنٹ ہائی سکول ملک وال کے کلسٹر سنٹر میں پرائمری اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ شروع

3-Days Training of PSTs at DTSC Mandi Bahauddin news

گورنمنٹ ہائی سکول ملک وال کے کلسٹر سنٹر میں پرائمری اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو گئی ، ڈی ٹی ایز ملک ناصر اور تیمور عمر نے لیکچرز دیے۔
ملک وال(نامہ نگار) آج سے گورنمنٹ ہائی سکول ملک وال میں پرائمری اساتذہ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ۔ جس میں مرکز کے تمام پرائمری و مڈل سکولوں کے میل اور فی میل اساتذہ نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی ٹی ایز ملک ناصر اور تیمور عمر نے اساتذہ کو نئے تعلیمی سال کے نصاب کے متعلق لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت طلبا میں عملی صلاحیت کو اجاگر کرنا چاہتی ہے طلبا کو محض درسی کتب کا مطالعہ نہ کروایا جائے بلکہ انہیں جدید تقاضوں کیمطابق ایسے تعلیم دی جائے کہ ا ن میں خود تحریر لکھنے کی صلاحیت پیداہو انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی نصاب میں بچوں کو تعلیم دینے کیلئے انگریزی ، اردو ، اسلامیات، ریاضی اور دیگر مضامین کو جدید طریقوں سے پڑھایا جائے گا ۔ ڈی ٹی ایز ملک ناصر اور تیمور عمر نے اساتذہ کو نئے نصاب کی تدریس کے متعلق لیکچرز دیے اور عملی مظاہریہ بھی کر کے دکھایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں