گلشن اقبال پارک میں دہشتگردی کے واقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے جشن بہاراں کے پروگرام ملتوی کر دئیے

AC Malakwal Asif Raza
ملک وال(نامہ نگار) گلشن اقبال پارک میں دہشتگردی کے واقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے جشن بہاراں کے پروگرام ملتوی جبکہ نواز شریف پارک ملک وال میں پولیس اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کیمطابق سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے ملک وال آصف رضا نے جشن بہاراں کے سلسلہ یں ہونے والے پروگرام ملتوی کر دیے ہیں جس سے کبڈی کا میچ اور محفل مشاعرہ منعقد نہیں ہو گا جبکہ انہوں نے ڈی اسی پی رانا محمد اسلام کو ہدایت کی ہے کہ گورنمنٹ نواز شریف پارک پر سیکیورٹی کیلئے فوری طور پر پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں اور پارک میں آنے والے مشکوک افرادپر کڑی نگاہ رکھی جائے ۔ آصف رضا نے ڈی ایس پی کو ہدایت کی کہ ملک وال میں دہشتگردی کے کسی بھی ممکنہ واقعہ سے نبٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں جبکہ نواز شریف پارک میں آنے والے بچوں ، خواتین اور دیگر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں