پنجاب ایجوکیٹرزبھرتی کو NTSکے رحم وکرم پرچھوڑنا مضحکہ خیز ہے

NTS test exam paper girls school
منڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ)پنجاب ایجوکیٹرزبھرتی کو NTSکے رحم وکرم پرچھوڑنا مضحکہ خیز ہے،سبجیکٹ سپیشلسٹ کے ٹیسٹ میں سبجیکٹ صرف30فیصد قابل افسوس ہے،انٹری ٹیسٹوں میں عمدہ تعلیمی ریکارڈ والے غیرمتعلقہ سوالات کی وجہ سے فیل کئے جارہے ہیں،ان خیالات کا اظہار معروف فلاسفر ومحقق ڈاکٹرظفر فاروق نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تقریباً34000نئے اساتذہ کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس کے ٹیسٹ کو کم از کم 50نمبرزکے ساتھ پاس کرنے والے امیدواروں کو درخواست دینے کا اہل قرار دیاہے جبکہ این ٹی ایس(نیشنل ٹیسٹنگ سروس) نے سبجیکٹ سپیشلسٹ ودیگرکے ٹیسٹ میں متعلقہ مضمون سے صرف30فیصدسوالات اور دیگر غیرمتعلقہ 70فیصد سوالات کا طریقہ کار وضع کیا ہے جس سے ہزاروں ایم فل ڈگری ہولڈرو تعلیمی کیرئیرمیں فسٹ ڈویثرن حاصل کرنے والے غیر متعلقہ سوالات کی وجہ سے فیل ہوں گے اورہزاروں تعلیمی ریکارڈ میں کم نمبروں والے ونااہل درست قرار پائیں گے اور پھر یہ نااہل لوگ معمارانِ قوم کی کس طرح تربیت کریں گے اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں،لہذاپڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کا نعرہ لگانے والے خادمِ پنجاب تعلیم دشمن پالیسی کے اس منصوبہ کا فوراًایکشن لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں