یونٹی گروپ ضلع منڈی بہاؤالدین کا بہت بڑٖا اکٹھ سبحان اﷲ میرج ہال میں منعقد ہوا

unity people hands
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یونٹی گروپ ضلع منڈی بہاؤالدین کا بہت بڑٖا اکٹھ سبحان اﷲ میرج ہال میں منعقد ہوا ۔ پی ٹی آئی کے تمام ضلعی راہنماؤں اور ورکرز نے فلک شیر رانجھا کی کامیابی کے لیے بھر پور عزم کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے یونٹی گروپ منڈی بہاؤالدین کا بہت بڑا اکٹھ ریلوے روڈ مقامی سبحان اﷲ میرج ہال محلہ شفقت آباد منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تمام افراد نے چوہدری فلک شیر رانجھا کی کامیابی کے لیے بھر پور جدوجہد کرنے کا عزم کیا اس اکٹھ کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین کی تمام تحریک انصاف کی مرکزی نمائندے اکٹھے ہو گئے ہیں اور اس کنونشن کے بعد یہ بات 100فیصد ثابت ہو گئی ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین سے فلک شیر رانجھا کی کامیابی یقینی ہے ۔ اس تقریب میں حاجی امتیاز احمد چوہدری چوہدری فلک شیر رانجھا ، چوہدری لیاقت علی رانجھا ، چوہدری منور حسین تارڑ ، چوہدری ارشد محمود گوندل ، چوہدری نذیر احمد وڑائچ ، چوہدری طارق محمود ساہی ، چوہدری فخر عمر حیات لالیکا ، مرزا بشارت بیگ ، چوہدری احسن محمود بابا ، چوہدری افتخار احمد وڑائچ ، رانا عاکف حسین ، چوہدری قمر عباس بوسال ، چوہدری شوکت حیات رانجھا ، ذیشان احمد ہرل ، چوہدری رؤف گوندل ،چوہدری سہیل منظور تارڑ ، چوہدر ی بابر علی تارڑ ، چوہدری سہیل ستار گجر ، خواجہ محمد انصر ، ڈاکٹر عابد حیات ، چوہدری صدف ، چوہدری سکندر ، طاہر نذیر جاڑہ ، محمد یونس شاہد ، اعجاز احمد وڑائچ ، پی ٹی آئی کی یوتھ ونگ آئی ٹی ایف کے کارکنان ، آئی ایس ایف کے کارکنان سمیت وہ دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے آخر میں امید وار برائے ضلعی صدر چوہدری فلک شیر رانجھا نے معزز مہمانان گرامی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا ۔ تمام راہنما ؤں نے اپنی اپنی تقاریر میں اس بات پر بھر پور زور دیا کہ ممبر سازی مہم کو مزید تیز کیا جائے اور فلک شیر رانجھا کو اتنی بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا جائے تا کہ مخالفین کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نا مل سکے اور قائد عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جائے ۔ پی ٹی آئی کے راہنماؤں کی تقریر سن کر تمام عہدیداران و کارکنان نے اس بات کا بھر پور عزم کیا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر چوہدری فلک شیر رانجھا کی کامیابی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں