محترمہ حمیدہ وحید الدین نے منڈی بہائوالدین میں گوبل ریوولوشنری سکول میں ڈے کئیر سیکشن کا افتتاح کر دیا

Inaugration of Day care in mandi bahauddin newsGlobal revolution day care mandi bahauddin news
منڈی بہاؤالدین (بیورورپورٹ )صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ خواتین مختلف شعبوں میں ملازمت کے لئے محض کوٹے پر اکتفا نہ کریں بلکہ میرٹ پر بھی اپنا حصہ وصول کریں۔ پنجاب حکومت خواتین کی تمام شعبوں میں آگے آنے کے لئے بھر پور حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ وہ یہاں گوبل ریوولوشنری سکول میں ڈے کئیر سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ و جیل خانہ جات (آزاد کشمیر) طاہرانور خان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ،دربارکلس شریف کے سجادہ نشین پیر شمیم صابر صابری،جویریہ صدف،مدثر سردار ڈوگر،عزت رسول ،مرزاخالدمحمود،افضال بھٹی،لیاقت نقوی،نویدآفتاب،حکیم زیڈاین فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے ڈے کئیر سیکشن کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی ترقی کے لئے سمال انڈسٹریز میں بھی انہیں کوٹہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ موجودہ دور میں خواتین اور مردوں کے درمیان صنفی امتیاز روا رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ سب کو مل کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں