ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا جیل کا دورہ، معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 5 ملزمان کی فوری رہائی کے احکامات جاری

court adalat jail
منڈی بہاؤالدین (بیورورپورٹ) میاں محمد انور نذیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین نے ڈسٹرکٹ جیل کا ماہانہ دورہ کیا ۔جیل پہنچنے پر جیل کے چاک و چوبند دستے نے جج صاحب کو سلامی پیش کی ۔فاضل جج صاحب نے جیل کی تمام بارکوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اسیران سے فرداً فرداًان کے مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کی۔جیل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ،ان کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور تسلی بخش قرار دیا۔ کچن اسیران میں کھانے کو چیک کیا جو کہ مقدار اور معیار کے عین مطابق پایا۔معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 05ملزمان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے۔ اس موقعہ پرشیخ سلیمان الٰہی سول جج، محمد اکرم خان سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر جیل سٹاف بھی موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں