”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب”پروگرام کے تحت منڈی بہائوالدین ضلع پنجاب بھر میں دوسرے نمبر پر

punjab map
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )وزیر اعلی پنجاب کے ”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب”پروگرام کے تحت محکمہ تعلیم کے طے کردہ انڈی کیٹرز میں منڈی بہاؤالدین بہترین کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ کی صدارت میں ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سی او مظفر خان سیال کی زیر نگرانی اساتذہ اور طلباء کی حاضری کی شرح اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں زبردست بہتری آئی ہے۔ ایل اینڈ ڈی انڈی کیٹر میں منڈی بہاؤالدین 33ویں نمبر پر تھا لیکن اب پورے پنجاب میں وہ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایم او افتخار حسین بلوچ کو ہدایت کی کہ سکولوں کے دوروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کے اہداف ہر صورت میں حاصل کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں