پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی

christian esai Easter

اکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اور ملک کے تمام گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عباادات کے دوران ملکی سلامتی، استحکام، امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور گرجا گھروں میں جانے والوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ مسیحی برادری کے افراد قبرستانوں میں جا کر اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر پھول بھی چڑھا رہے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایسٹر پیار محبت اور ہاہمی احترام کے جذبے کا نام ہے، یقین ہے اقلیتی برادری ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں اتحاد اور مذاہب میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں