منڈی بہاؤالدین : نجی کالج میں سپورٹس گالا ،طالبات کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

girls students dance

منڈی بہاؤالدین کےایک نجی کالج میں سپورٹس گالاکی رنگارنگ تقریب سجائی گئی طالبات نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے ،میوزیکل چیئر سمیت انیس کھیلوں کے پروگراموں میں شاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے یہ مناظرہیں منڈی بہاؤالدین کےایک نجی کالج کےجہاں رنگارنگ سپورٹس گالاسجایاگیا دوروزہ سپورٹس گالہ میں طلباوطالبات نے بھرپورپرفارمنس دکھاکر حاضرین کے دل جیت لئے۔

سپورٹس گالا میں کالج کے نوڈیپارٹمنٹ کے تقریباً دو ہزارسے زائدطلباوطالبات نے 19مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میں رسہ کشی،بوری ریس،کرکٹ،والی بال،دوڑ،بیڈمنٹن اورمیوزیکل چیئرشامل ہیں۔

طلباوطالبات کاکہناتھاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں سے خوداعتمادی اورقیادت کرنے کی اہلیت پیداہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں