ملکوال:غیر معیاری پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت جاری،انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی،شہری پریشان

gosht meat

قصابوں کی من مانیاں عروج پر ،شہری پریشان ،غیر معیاری پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت جاری ،صاف گوشت کے نرخ وصول جبکہ گوشت کی صفائی تولنے کے بعد،خریدار کوفی کلوآدھ سے ایک پاؤ کا نقصان ،گوشت چوروں کی دوڑ میں باکرا فروش بڑے گوشت والے اور مرغ فروش سرفہرست ،انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی
ملک وال(نامہ نگار) قصابوں نے ڈی سی او منڈی بہاؤالدین کے سرکاری نرخ نامے ہوا میں اُڑا تے ہوئے اپنے من مانے دام مقرر کر رکھے ہیں ۔ اکثر قصاب بڑا گوشت280روپے کی بجائے350روپے فی کلو اور چھوٹا گوشت 580روپے کی بجائے 750روپے فی کلو سرعام فروخت کررہے ہیں۔ شہری غیرمعیاری پانی ملا گوشت مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ صاف ستھرا گوشت فروحت کرنے کی قیمت وصول کرکے بعد میں گوشت کی صفائی کے نام پر آدھ پاؤ سے ایک پاؤ تک فی کلو گوشت کا ٹیکہ خریدار کو لگا دیا جاتا ہے ۔عوامی حلقوں نے ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خاں سیال سے اس مسئلہ پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ منہ مانگی قیمت وصول کرنے والے قصاب خریدار کو صاف ستھرا گوشت پورا تول کردیں۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں