انسانی سمگلنگ میں ملوث میاں بیوی نے 6 ماہ قبل سعودی عرب بجھوانے کا جھانسہ دے کر اڑھائی لاکھ روپے ہتھیا لئے

Insani Asmaglar malakwal news
انسانی سمگلنگ میں ملوث میاں بیوی نے 6 ماہ قبل سعودی عرب بجھوانے کا جھانسہ دے کر اڑھائی لاکھ روپے ہتھیا لئے رقم واپس نہ کرنے پر ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہونے پر الٹا خواتین سمیت سارے خاندان کے خلاف تشدد کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔ اہل محلہ کا احتجاجی مظاہرہ
ملک وال(نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقے چیلیانوالہ کے رہائشی عاطف محمودنے بتایا کہ 6 ماہ قبل میں نے اپنے بھانجے کو روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب بھجوانے کے لئے ساجدہ بی بی اور اسکے شوہر مظہر اقبال کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیئے تھے لیکن وہ اب تک ٹال مٹول کررہے تھے رقم کی واپسی کے لئے ہم نے ایف آئی اے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا جس کی رنجش پر گزشتہ روز ساجدہ بی بی نے ہماری خواتین سمیت سارے خاندان پر تھانہ صدر میں من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا ہے جس کی وجہ سے پولیس ہمیں تنگ کر رہی ہے ا س موقع پر اہل محلہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں