امیدوار برائے چئرمین میونسپل کمیٹی اور قمر ٹی کمپنی کے مالک کی چائے پتی کے کیس میں عبوری ضمانتیں خارج

Qamar Khan Qamar Tea Malakwal news
امیدوار برائے چئرمین میونسپل کمیٹی اور قمر ٹی کمپنی کے مالک قمر خان کی چائے کی پتی کے کیس میں عبوری ضمانتیں خارج کر دی گئیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا کسٹم سپرنٹنڈنٹ انور کی میڈیا سے گفتگو
ملک وال(تحصیل رپورٹر) کچھ عرصہ پہلے کسٹم انٹیلی جنس نے ملک وال میں قمر ٹی کمپنی کے گوداموں پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی غیر ملکی سمگل شدہ چائے کی سینکڑوں بوریاں اپنی تحویل میں لی تھیں جس کے بعد قمر ٹی کمپنی کو کسٹم انٹیلی جنس حکام کی جانب سے اپنے امپورٹ کے کاغذات پیش کرنے کے لیے ٹائم دیا گیا جو مقررہ ٹائم میں اپنے امپورٹ کے کاغذات پیش نہ کر سکے جس کے بعد ملزم قمر خان اور دیگر سمگلنگ کے جرم میں ملوث ملزمان نے لاہور کسٹم عدالت سے عبوری ضمانتیں کروا لیں تھیں جو سپیشل جج کسٹم نے فریقین کو سننے کے بعد ملزمان کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا کسٹم عدالت میں مورخہ 25مارچ 2016کو ملزمان نے پیش ہونا تھا جو ضمانتیں خارج ہونے کی اطلاع پر موقع سے فرار ہو گئے جبکہ اسی سمگلنگ سے جڑے معاملہ میں قمر خان کے عزیز عظیم خان پر بھی انکم ٹیکس حکام نے چھاپہ مارا تھا جو 8کروڑ 69لاکھ روپے ٹیکس ڈیفالٹر تھا باخبر ذرائع کے مطابق قمر ٹی کمپنی لاکھوں روپے روزانہ کا ٹیکس چوری کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہی ہے جس میں کچھ کسٹم افسران کے ملوث ہونے کا بھی خدشہ ہے اسی سلسلہ میں ایف آئی اے حکام نے کسٹم حکام کے ملوث ہونے کی شکایت پر کسٹم افسران کے خلاف انکوائری لگا دی جس کا نمبر 62/56ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں