ڈی پی او منڈی بہائوالدین راجہ بشارت کا ٹریفک قوانین کی پابندی کی مہم کا اعلان کر دیا

Motorway driving news
منڈی بہاؤالدین : ’’ٹیوٹا ‘‘اور موٹروے پولیس کے اشتراک سے 30بیروزگار افراد کو ڈرائیونگ سیکھانے کا عمل مکمل
بیروزگار نوجوانوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دینا عظیم کام ہے، شہریوں میں روڈ سینس پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے،ڈی سی اومظفر سیال
تاجر برادری بھی شہریوں میں شعور اجاگر کرنے میں پولیس کا ساتھ دے، ڈی پی او راجہ بشارت کاٹریفک قوانین کی پابندی کی مہم کا اعلان

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )پنجاب حکومت کے ادارے ’’ٹیوٹا ‘‘اور موٹروے پولیس کے اشتراک سے 30 بیروزگار افراد کو ڈرائیونگ سیکھانے کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور آج پاسنگ آؤٹ تقریب میں مہمان خصوصی ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال اور ڈی پی او راجہ بشارت نے تربیت میں کامیابی حاصل کرنے والے افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ ڈی سی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو ڈرائیونگ کی تربیت دینا ایک عظیم کام ہے جس سے ان میں اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کی صلاحیت پیدا ہو گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ہونے والی تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ بار نذیر احمد سلفی،ڈی ایس پی ٹریننگ افتخار احمد، صدر انجمن تاجران اسد ادریس قریشی، جنرل سیکرٹری مرزا عمران بابر، الیاس بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈی سی او کو پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔مظفر خان سیال نے کہا کہ شہریوں میں روڈ سینس پیدا کرنے اور انہیں ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ عام نوجوانوں کے ساتھ ساتھ دیگر لائسنس یافتہ اور سرکاری ڈرائیوروں کو بھی موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام تربیتی عمل سے گزارا جائے۔ ڈی پی او نے ٹریفک قوانین کی پابندی کی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری بھی شہریوں میں شعور اجاگر کرنے میں پولیس کا ساتھ دے۔نذیر سلفی ایڈووکیٹ اور اسد ادریس نے کہا کہ کم آمدنی والے خاندانوں کے بے روزگار نوجوانوں کو ڈرائیونگ کے ہنر کی تربیت دینا پنجاب حکومت کا قابل ستائش پروگرام ہے۔ ٹیوٹا کے نمائندے سلمان اعجاز نے بتایا کہ زیر تربیت افراد کو یونیفارم اور مفت ٹریننگ کے ساتھ 1000روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں