پرائس مجسٹریٹ کا گرانفروشوں کے خلاف مونہ میں کاروائی،کئی دکانداروں کو جرمانے

TOR Irfan Gondal Malakwal news
ملک وال(تحصیل رپورٹر) پرائس مجسٹریٹ عرفان گوندل نے گرانفروشوں کے خلاف مونہ میں کاروائی کرتے ہوئے کئی دکانداروں کو جرمانے کر دئیے عرفان گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ بار ہا دفعہ کاروباری حضرات کو سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کہا گیا مگر اس کے باوجود خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اور روزانہ کی بنیادوں پر چھاپے مار کر ریٹ چیک کیے جائیں گے عوام کا ریلیف یقین بنانے کے لیے جس حد تک جانا پڑا جائیں گے عرفان گوندل نے میڈیا کے زریعے تحصیل بھر کے ناجائز منافع خوروں کو پیغام دیا کہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ وہ قانون کے شکنجہ سے بچ نہیں پائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں