دی ایجوکیٹرز کی بھیرہ روڈ پر چوتھی برانچ کا شاندار افتتاح، اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت

The Educators Malakwal news
ملک وال(تحصیل رپورٹر) دی ایجوکیٹرز کی بھیرہ روڈ پر چوتھی برانچ کا شاندار افتتاح، اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت ،تجدید عہد کے موقع پر قرآن خوانی کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا بھیرہ روڈ پر دی ایجوکیٹرز ملک وال کیمپس کی پہلی 3شاخوں کی شاندار کامیابی کے بعد چوتھی شاخ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں قرآن خوانی کی گئی جس میں سینکڑوں اہلیان علاقہ نے شرکت کی تقریب کا آغاز ڈویژن گوجرانوالہ کے مایہ ناز قاری احمد سعید کی خوبصورت اور روح پرور قرات سے کیا گیا جس کے بعد سکول اساتذہ میں سے لیڈی ٹیچر اقدس نورین نے والدین اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم اپنے 7سالہ شاندار تعلیمی ماضی کی بناء پر بہتر مستقبل کے لیے اپنی چوتھی برانچ کا آغاز آپ لوگوں کے لیے کر رہے ہیں ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بلال وڑائچ نے شرکاء محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دی ایجوکیٹرز واحد ملک وال کا تعلیمی ادارہ جس کے ہر قسم کے ٹیکس ادا شدہ ہیں جس کی عمارتیں کمرشل ہیں جن کا کمرشلائزیشن ٹیکس بھی جمع کروا دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دی ایجوکیٹرز طلبا ء اور طالبات کے لیے الگ الگ محکمہ تعلیم کے ساتھ رجسٹر ڈ شدہ ادارہ ہے اور اسی طرح گوجرانوالہ بورڈ سے الحاق شدہ ہے انہوں نے کہا عموماً بچیوں کی کم تعداد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اکثر سکول بچیوں کے لیے بورڈ سے الحاق نہیں کرواتے مگر ہم نے بچے اور بچیوں کے لیے یکساں تعلیمی معیار اور سہولیات سے آراستہ عمارتوں کے ساتھ نظام تعلیم متعارف کروایا بلال وڑائچ کا کہنا تھا دی ایجوکیٹرز واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کی پالیسیوں کو مرتب کرنے کے لیے والدین کو نمائندگی دی جاتی ہے والدین کے مشورہ کو قدر کی نگاہ سے گردانا جاتا ہے اور ہمیشہ والدین کی نمائندگی ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں