کسان پیکج کے تحت منڈی بہاؤالدین میں چاول کے 31ہزار کاشتکاروں میں 62کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی

Kisan Packege mandi bahauddin news
وزیراعلیٰ کا 100ارب روپے کا کسان پیکیج سبز انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ،افضال احمد وڑائچ
یہ منصوبہ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ہے، اس لئے حکومت پیکیج میں کاشتکار طبقے کی تجاویزکو ترجیح دے گی،کسان کنونشن سے خطاب
پیکیج سے کسان کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی،ای ڈی او زراعت،ڈی اولائیوسٹاک اور کسان نمائندے کابھی اظہار خیال

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے اعلان کردہ 100ارب روپے کا پیکیج سبز انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ہے اس لئے حکومت اس پیکیج میں کاشتکار طبقے کی تجاویز کو ترجیح گی۔ آج (جمعرات) ٹی ایم اے ہال میں پیکیج کے حوالے سے کاشتکاروں کے مشاورتی کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے حکومت نے کئی پروگرام شروع کررکھے ہیں۔ صرف منڈی بہاؤالدین میں چاول کے 31ہزار کاشتکاروں میں 62کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی۔ کنونشن سے خطاب میں ای ڈی او زراعت میاں عبدالرشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پیکیج سے زراعت بالخصوص کسانوں کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ کسانوں کی تجاویز من وعن حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیہی علاقے کے فارمرز کو ہیلپ لائن 9211کے ذریعے 24گھنٹے ان کے گھر میں مویشیوں کے مفت علاج کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ہر علاقے میں مویشی منڈیاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔ کسانوں کے نمائندے چودھری سکندرحیات نے 100ارب کے پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ زراعت پر توجہ دے کر ملکی معیشت کی رفتار بڑھائی جاسکتی ہے۔اس موقع پر ڈی او فاریسٹ محمد علی بٹ، ڈی او واٹر مینجمنٹ آصف وٹواورڈی ڈی او زراعت اقبال احمد بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں