187.73ملین کی بھاری گرانٹ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ملک وال کا 2014میں شروع ہونے والا کام تاحال مکمل نہیں سکا

THQ Malakwal hospital
ملک وال(تحصیل رپورٹر) 187.73ملین کی بھاری گرانٹ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ملک وال کا 2014میں شروع ہونے والا کام تاحال مکمل نہیں سکا جس کی تکمیل معاہدہ کی مدت 24ماہ تھی معاہدہ کے مطابق 17مئی 2016میں مکمل ہونے والا کام تاخیر کا شکار ، حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے بغیر عمارت کا اندرونی کام مکمل ہونے سے پہلے سے ہی R.H.Cملکوال کے عملہ کو سامان سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر کے عوام کی نظروں میں دھول جھونک دی جبکہ مریضوں کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر میں کوئی ایک سہولت بھی دستیاب نہ ہو سکی جس پر علاقہ مکینوں نے شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا زمانہ گزر گیا ملکوال کو تحصیل کا درجہ ملے ہوئے مگر اب تک ایک لاکھ سے زائد آبادی کے شہر اور اس شہر سے جڑواں 79سے زائد مواضعات کے لوگ علاج معالجہ کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور اپنی نااہلیوں کو چھپانے کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر کا عملہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کی غیر مکمل بلڈنگ میں منتقل کر دیا ہے مگر سہولت نام کی کوئی چیز سرے سے موجود نہیں ادویات کی فراہمی ، خون ٹیسٹ سب باہر سے جا کر مہنگے داموں کروانا پڑتا ہے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فی الفور اس عوامی منصوبے کی تاخیر کے زمہ دار ان کے خلاف کاروائی کریں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر میں عملہ کے ساتھ ساتھ جدید مشینری مہیا کی جائیں تا کہ تحصیل ملک وال کی لاکھوں عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں