دفعہ 144کے نافذ کے باوجود سرکاری کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے درجنوں ڈرائیورز گاڑیوں سمیت بند

اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کاروائی

ملک وال (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ملک وال آصف رضا نے 144کے نافذ کے باوجود سرکاری کرایہ نامہ پر عمل نہ کرنے والے درجنوں ڈرائیوروں کو گاڑیوں سمیت مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا اوور چارجنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر ملک وال نے اپنے عملہ اور پولیس کے ہمراہ چونگی نمبر1، بادشاہ پور، کٹھیالہ خورد،رکن اور گوجرہ میں ٹرانسپورٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا موقع پر گاڑیوں میں سوار مسافرو ں سے اسسٹنٹ کمشنر نے خود کرایہ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں اور کرایہ نامہ سے زیادہ وصول شدہ کرایہ مسافروں کو واپس کروانے کے ساتھ ساتھ درجنوں گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل کی ہوا کھانے کے لیے تھانہ گورجرہ اور تھانہ ملک وال بند کروا دیا جہاں پر ان ڈرائیوروں کے خلاف فوری طورپر ایف آئی آر ز درج کر لی گئیں اور ڈرائیورں کو جوڈیشل کردیا گیا گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں کی عدالت عظمیٰ سے سپرداری کروانے کے بعد اور ڈرائیوروں کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد انہیں رہا کروا پائیں گے اسسٹنٹ کمشنر ملک وال کا کہنا تھا یہ ازیت ان معاشرہ دشمن لوگوں کے لیے بہت کم ہے جو پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی اور جاری کردہ سرکاری کرایہ ناموں سے دو گنا کرایہ مسافروں سے وصول کر رہے ہیں انہوں نے کہا تمام ٹرانسپورٹرز کو کرایہ نامہ گاڑیوں میں آویزاں کرنے کے سختی سے احکامات جاری کیے اور مسافروں کو کرایہ نامہ سے زائد کرایہ نہ دینے کی تبلیغ دیتے ہوئے تحصیل بھر کی عوام کو پیغام دیا کہ مسافر بسوں ویگنوں کے ڈرائیوروں سے گاڑیوں میں کرایہ نامہ لگانے اور کرایہ دینے سے پہلے کرایہ نامہ دکھانے کا اصرار ضرور کریں اور اس کے بعد سرکاری مقرر کردہ کرایہ دیں اگر پھر بھی کوئی ڈرائیور یا کنڈیکٹر کسی بھی مسافر سے کرایہ کے سلسلہ میں زبردستی کرے یا بدتمیزی کرے تو فوری طور پر اس مسافر بس یا ویگن کا نمبر درج کر کے اس کے خلاف تحریری شکایت میرے پاس پہنچائے جس پر فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے متعلقہ بس یا ویگن اور اس کے ڈرائیور کنڈیکٹر کو حوالہ پولیس کیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں