نجی سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، پیر محمد اسلم رضوی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

Kamran Karwab ilm school malakwal news
ملک وال (نامہ نگار) کامران کاروان علم سکول کلیانپور میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پیر محمد اسلم رضوی، علامہ ملک شوکت علی اور چوہدری نعیم اختر گوندل ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سکول کے طلباء نے حمد و نعت کے بعدتقاریر، دعائیہ کلام اور مختلف ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ تقریب میں 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمے بھی پیش کئے گئے جبکہ پاک فوج کی وردی میں ملبوس طلباء نے خوبصورت انداز میں پریڈ کا مظاہرہ کر کے شرکاءِ محفل کے خون کو گرمایا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران کاروان علم کے ڈائریکٹر ملک کامران احمد اعوان کا کہنا تھا کہ الحمدﷲ ہمارے ادارے نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اعلیٰ نتائج کے ساتھ علاقہ بھر میں نمایاں مقام حاصل کیاہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے اساتذہ کی تندہی، ایمانداری، کام سے لگن اور طلباء و طالبات کی دن رات کی محنت اور والدین کا اعتماد کا ہی ثمر ہے کہ آج ہم اپنے ادارے پر فخر کر سکتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں